Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ecpaeg/public_html/wp-content/plugins/revslider/includes/operations.class.php on line 2758

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ecpaeg/public_html/wp-content/plugins/revslider/includes/operations.class.php on line 2762

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ecpaeg/public_html/wp-content/plugins/revslider/includes/output.class.php on line 3706
اکاؤنٹنگ سروس – ECPAs | Egyptian CPAs Skip to main content Skip to search

اکاؤنٹنگ سروس

ECPAs کی اکاؤنٹنگ کی فراہم کردہ سہولیات ہماری اکاؤنٹنگ سہولت کی عالمی اور ضم کردہ سمجھ بوجھ پر مشتمل ہیں۔

عام طور پر اکاؤنٹنگ کو کاروبار کی زبانسمجھا جاتا ہے۔ تاہم کسی کاروبار میں ایسے کئی پہلو ہوسکتے ہیں جو مالی نوعیت کے نہ ہوں۔ لہذا اکاؤنٹنگ کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے اسے مالی فیصلوں کی زبانکہا جاسکتا ہے۔ زبان کی سمجھ بوجھ جتنی زيادہ ہوگی اتنا ہی زندگی کے مالی پہلوؤں کا انتظام بہتر ہوگا۔ ہماری زندگی کے کئی پہلو اکاؤنٹنگ، ذاتی مالی پلیننگ، سرمایہ کاری، انکم ٹیکس، قرضوں وغیرہ کے گرد گھومتے ہیں۔ ہم اپنی زندگیوں میں مختلف کردار ادا کرتے ہيں جیسا کہ طالب علم، گھر کے سربراہ، مینیجر، سرمایہ کار وغیرہ کا کردار۔ یہ مختلف ذمہ داریاں نبھانے میں اکاؤنٹنگ کے متعلق معلومات زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

 

 

ECPAs کی توجہ کاروبار کی زبان پر ہے۔ کسی بھی کاروباری ادارے میں ہمارے کلائنٹس کے ذہنوں میں کئی سوالات اٹھتے ہیں:

  • کیا ہمارا کاروبار منافع بخش رہے گا؟
  • کیا ہمیں مصنوعات کی نئی لائن متعارف کرانی چاہیے؟
  • کیا ہماری فروخت کافی ہے؟ وغیرہ

اس نوعیت کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے، تنظیموں کو ECPAs، پالیسی کے متعلق فیصلے کرنے والے افراد، کی طرف سے فراہم کردہ اکاؤنٹنگ عمل کے ذریعے تخلیق کردہ معلومات کا استعمال کرکے ایسے کاروباری منصوبے تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں یہ معلومات استعمال کی جائے۔

تمام کاروباری ادارے ایک متحرک ماحول میں کام کرتے ہیں جو ہمیشہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ تنظیم یا اس کے حریفوں کے کسی بھی نئے پروگرام سے کاروبار متاثر ہوگا۔ ECPAs فراہم کردہ اکاؤنٹنگ کی سہولت کے ذریعے مندرجہ ذيل کے لئے ایک موثر ٹول پیش کرتا ہے:

  • کمپنی کے مالی حالات کی پیمائش۔
  • نتائج کی پیمائش کا مسلسل سائيکل۔
  • فیصلہ کرنے والے افراد کو نتائج کی فراہمی.

 

 

 

“جس طرح ریاضی حساب کا بنیادی عنصر ہے، اسی طرح بک کیپنگ اکاؤنٹنگ کا بنیادی عنصر ہے۔”

 

 

کاروباری منیجروں کی ذمہ داریوں میں درج ذیل شامل ہیں:

  • اہداف کا تقرر۔
  • پیش رفت کی نگرانی
  • منصوبے سے ہٹ کر غیرمطلوبہ صورت حال کے جواب میں اصلاحی اقدام کرنا۔

ECPAs کی فراہم کردہ اکاؤنٹنگ کی معلومات کئی فیصلوں کے لئے ضروری ہے جیسا کہ:

  • سامان کی خریداری،
  • سامان کی برقراری،
  • لین دین، وغیرہ۔

ECPAs کی فراہم کردہ اکاؤنٹنگ کی اقسام

  • فنانشل اکاؤنٹنگ
  • مینیجمنٹ اکاؤنٹگ۔

فنانشل اکاؤنٹنگ کا بنیادی تعلق

مالی سٹیٹمنٹس کی تیاری سے ہے جبکہ مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ کا تعلق مالی سٹیٹمنٹس، کوسٹ اکاؤنٹنگ وغیرہ کی تشریح جیسے شعبہ جات سے ہے۔

1-فنانشل اکاؤنٹنگ

ECPAs فنانشل اکاؤنٹنگ کی فراہمی کے دوران مختلف گروپس کو معلومات فراہم کرنے کے مقصد کے لئے مالی سٹیٹمنٹس تیار کرتے ہيں جیسا کہ:

  • قرض خواہ،
  • بینکس،
  • شیئرہولڈرز،
  • مالی ادارے،
  • حکومت،
  • صارفین، وغیرہ۔

مالی سٹیٹمنٹس یعنی انکم سٹیمنٹ اور شیٹ

ظاہر کرتے ہیں کہ کاروبار کی سرگرمیاں

کسی مخصوص مدت کے دوران کس طرح منعقد کی گئی تھیں۔

فنانشل اکاؤنٹنگ کی بنیادی ذمہ داری

بیرونی رپورٹنگ ہے۔ مالی اکاؤنٹنگ کے ذریعے تخلیق کی جانے والی معلومات کے صارفین

جیسا کہ بینکرز، مالی ادارے، ضابطہ کار حکام،

حکومت، سرمایہ دار وغیرہ چاہتے ہيں کہ اکاؤنٹنگ کی معلومات

متواتر ہو تاکہ موازنہ ممکن ہوسکے۔ لہذا فنانشل اکاؤنٹنگ مخصوص خیالات اور تصورات پر مشتمل ہے جس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • علیحدہ کاروباری تنظیم،
  • جاری کاروبار کا تصور،
  • رقم کی پیمائش کا تصور،
  • اخراجات کا تصور،
  • دہرے پہلو کا تصور،
  • اکاؤنٹنگ کی میعاد کا تصور،
  • میچنگ کا تصور،
  • حقیقی شکل اختیار کرنے کا تصور
  • اعتدال پسندی، انکشاف، متواتر وغیرہ کے طریقہ کار۔

ECPAs کی فراہم کردہ اکاؤنٹنگ کی معلومات اس وجہ سے اہم ہیں کیونکہ ان سے مینیجمنٹ کو کمپنی کی سرگرمیاں ڈائریکٹ اور کنٹرول کرنے اور تخلیق کاری، فروخت، فنانسنگ وغیرہ جیسے شعبہ جات کے متعلق مینیجیریل پالیسیاں تخلیق کرنے میں معاونت فراہم ہوگی۔ تاہم فنانشل اکاؤنٹنگ کے ذریعے فراہم کردہ معلومات میں چند خامیاں بھی ہیں:

. پہلی خامی: فنانشل اکاؤنٹنگ کے ذریعے فراہم کردہ معلومات

فطرطاً ضم کی گئی ہیں۔ اس میں مختلف محکموں، پراسیسز، مصنوعات اور کاموں کے لئے بریک اپ فراہم نہيں کیا جاتا ہے۔ لہذا تنظيم کے مختلف ذیلی یونٹس کی کارکردگی کا تخمینہ لگانا مشکل ثابت ہوتا ہے۔

. دوسری خامی: فنانشل اکاؤنٹنگ میں اخراجات

کا رویہ معلوم نہيں ہوسکتا کیوںکہ اس میں فکسڈ اور ویری ایبل اخراجات کے درمیان امتیاز نہيں کیا جاتا۔

فنانشل اکاؤنٹنگ کے ذریعے فراہم کردہ معلومات تاریخی

نوعیت کی ہیں جس کی وجہ سے ان کی پیشگوئی کا عنصر محدود ہے۔

کمپنی کے انتظامیہ کو کئی پیچیدہ سوالات کا جواب دینے کی ضرورت ہے جس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • کاروبار کو بڑا کرنا،
  • پرزے بنانا یا خریدنا،
  • مصنوعات کا اضافہ کرنا یا نکالنا،
  • تخلیق کاری کے متبادل طریقوں کے متعلق فیصلہ کرنا، وغیرہ۔

فنانشل اکاؤنٹنگ کے ذریعے حاصل کردہ معلومات ان سوالات کا جواب دینے میں زیادہ معاونت نہيں فراہم کرتی۔

“تاہم فنانشل اکاؤنٹنگ کی خامیوں کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہيں ہے۔ یہ وہ بنیاد ہے جس پر اکاؤنٹنگ کے تجزیے کے دوسرے شعبے کھڑے ہیں۔ یہ ان معلومات کا ذریعہ ہے جس کا فیصلہ لینے والوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق مزید تجزيہ یا تشریح کی جاسکتی ہے۔”

 

2-مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ

ECPAs جب مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں تو یہ دراصل ایک “مخصوص” اکاؤنٹنگ کی سہولت ہے جس کی مدد سے ECPAs انتظامیہ کو ایسی اکاؤنٹنگ کی معلومات فراہم کرکے معاون ثابت ہوسکتا ہے جو پالیسی کی تیاری اور کاروبار کے روزمرہ عملیات چلانے میں مددگار ہو۔ ECPAs کی فراہم کردہ مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ کا بنیادی مقصد معلومات کو تربیت وار اور معنی خیز انداز میں پیش کرکے فیصلہ کرنے والوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق حقائق بیان کرنا ہے۔

لہذا ECPAsکی فراہم کردہ معلومات خصوصی طور پر منصوبہ بندی اور کنٹرول میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ان معیارات کا نفاذ منصوبہ شدہ اور حقیقی کارکردگی کے درمیان فرق کی صورت میں اصلاحی اقدام کا تعین کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

 ECPAs کی فراہم کردہ مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ مستقبل کا خاکہ پیش کرتی ہے۔ اس کی بنیادی توجہ ماضی کی سرگرمیوں کے بجائے مستقبل کی سرگرمیوں پر ہے۔

 ECPAsکی فراہم کردہ مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ مخصوص فیصلوں کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ لہذا اس کا تعلق کسی واضح اصول سے نہيں ہے۔ ECPAs کے مینیجمنٹ اکاؤنٹنٹ کی تیار کردہ رپورٹیں مقصد کے لحاظ سے لمبے یا مختصر مدت کے لئے ہوسکتی ہيں۔ اس کے علاوہ، مجموعی تنظیم کے علاوہ تنظیم کے مختلف حصوں کے لئے بھی رپورٹس تیار کی جاسکتی ہیں۔

کوسٹ اکاؤنٹنگ

 ECPAs کے فراہم کردہ مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ کا ایک اہم عنصر اخراجات کا تجزیہ ہے۔ کوسٹ اکاؤنٹنگ میں مختلف مصنوعات، عملیات اور فنکشنز کے متعلق پیچیدہ کوسٹ کے ریکارڈز تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ کسی مخصوص مصنوعات یا سرگرمی کے اخراجات کا تعین اور جمع کرنے کا عمل ہے۔ ایسا کوئی بھی مصنوعہ، فنکشن، کام یا پراسیس جس کے لئے اخراجات کا تعین اور حساب کیا جائے، کوسٹ سینٹر کہلاتا ہے۔

ECPAs کی فراہم کردہ کوسٹ اکاؤنٹنگ کا بنیادی مقصد مندرجہ ذیل کے اخراجات کے تفصیلی بریک ڈاؤن کی فراہمی ہے:

  • مختلف محکمے،
  • پراسیسز،
  • نوکریاں،
  • مصنوعات،
  • فروخت کے علاقہ جات وغیرہ،

تاکہ موثر کوسٹ کے کنٹرول کو نافذ کیا جاسکے۔  ECPAsکی فراہم کردہ کوسٹ اکاؤنٹنگ فروخت کے فیصلوں میں بھی مدد کرے ہيں، مثال کے طور پر

جن کا تعلق مندرجہ ذیل سے ہو :

  • قیمت کا تعین،
  • مصنوعات کا امتزاج،
  • منافع اور تعداد کے متعلق فیصلے،
  • کاروبار کو بڑا کرنا،
  • تبدیلی کے فیصلے، وغیرہ

لہذا ECPAsکی کوسٹ اکاؤنٹنگ کا تین اہم بیانات کی شکل میں خلاصہ پیش کیا جاسکتا ہے:

  • اخراجات کا تعین،
  • کاروباری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور کنٹرول کو آسان بنانا
  • قلیل المیعاد اور طویل المیعاد فیصلوں کے لئے معلومات کی فراہمی۔

ECPAs کوسٹ اکاؤنٹنگ اور فنانشل اکاؤنٹنگ دونوں ہی ECPAs کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں لیکن کوسٹ اکاؤنٹنگ میں فنانشل اکاؤنٹنگ میں فرق ہے۔   ECPAs کا فراہم کردہ کوسٹ اکاؤنٹنگ کا سسٹم منافع بخش اور غیرمنافع بخش مصنوعات اور سرگرمیوں کے متعلق ڈیٹا فراہم کرتا ہے، جو اصلاحی اقدام کی بنیاد بنتی ہے۔ اس طرح انفرادی اخراجات کی وجہ بننے والے آئیٹمز کو علیحدہ کرنا اور ان کا تجزیہ کرکے تخلیق کاری کے عمل سے پیدا ہونے والے نقصانات اور ضیاع کو کم کرنا زيادہ آسان ہے۔ تخلیق کاری کے طریقوں کو اس طرح تبدیل کیا جاسکتا ہے تاکہ اخراجات میں کمی اور نفع میں اضافہ ممکن ہو۔

ECPAs کی فراہم کردہ کوسٹ اکاؤنٹنگ مندرجہ ذیل اوقات کے دوران حقیقت پسند قیمت کے فیصلے کے تعین میں معاونت فراہم کرتی ہے:

  • کم مانگ،
  • مقابلے کے حالات،
  • ٹیکنالوجی کی تبدیلیاں وغیرہ۔

مختلف اختیارات کا درست تخمینہ کیا جاسکتا ہے

 ECPAs کی فراہم کردہ کوسٹ اکاؤنٹنگکی مدد سے تخلیق کردہ ڈيٹا استعمال کرتے ہوئے۔ یہ کہنا غلط نہيں ہوگا کہ ECPAs کی جانب سے فراہم کردہ کوسٹ اکاؤنٹنگ کا سسٹم فزیکل اور انسانی وسائل کے بھرپور استعمال کو ممکن بناتا ہے۔ اس میں فریب اور دھوکادہی کی جانچ پڑتال ہوتی ہے اور آجر اور ملازمین کا رخ ادارے کے اہداف کے حصول کی جانب موڑا جاتا ہے۔

ECPAs کی فراہم کردہ فنانشل اور مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ کے درمیان فرق

ECPAs کی فراہم کردہ فنانشل اور مینیجمنٹ اکاؤنٹنگ کے درمیان مختلف طریقوں سے امتیاز کیا جاسکتا ہے:

  • معلومات استعمال کرنے والے افراد،
  • فیصلے کرنے کے معیار،
  • رویے کے مضمرات،
  • مدت،
  • رپورٹوں کی اقسام۔

ECPAs کی فراہم کردہ اکاؤنٹنگ سہولیات کا عالمی مقصد یہ ہے کہ اکاؤنٹنگ کو مالی فیصلوں کی زبان سمجھا جائے۔ یہ کارکردگی کی پیمائش اور فیصلہ کرنے والے افراد کو نتائج کی فراہمی کا جاری عمل ہے۔

صنعتی ترقی کے بعد جدید اکاؤنٹنگ نے بھی ایک رسمی ساخت اختیار کرلی ہے۔ اکاؤنٹنگ کی سہولت میں مندرجہ ذيل سرگرمیاں شامل ہیں جیسا کہ:

  • مالی سٹیٹمنٹس کی تیاری۔
  • مندرجہ ذیل کو آسان بنانا:
    • کنٹرول کا پراسیس۔
    • ٹیکس کی منصوبہ بندی۔
    • آڈٹنگ اور معلومات کا انتظام۔